ادہم پور//ڈگری کالج برائے خواتین ادہم پور میں “Characterization and Management of Solid Waste at Household level” کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ جموں کے مختلف کالجوں سے آئے ہوئے 12طاب نے شرکت کی۔ اس سمپوزیم کا اہتمام شعبہ ماحولیاتی سائنس کی جانب سے جے اینڈ کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ وومن کالج ادہم پور کی آکرتی شرما نے پہلا مقام حاصل کیا، ڈگری کالج آر ایس پورہ کی مسکان چودھری دوسرے نمبر پر رہیں جب کہ ڈگری کالج ادہم پور کی شازیہ منہاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انوائرنمنٹ سائنس شعبہ کی صدر نویتا شرما نے استقبالیہ دیا تو پرنسپل ڈاکٹر چندر شیکھر نے بچوں کو کوڑا کرکٹ کے مناسب انتظام کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے انہیں ماحولیاتی توازن کو درپیش خطرات اور ان کے سد باب میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔