جموں //جے کے پبلک سکول میں انتظامیہ کی جانب سے بچوں کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران بچوں کو ان کی اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بیدار کیا گیا تاکہ مستقبل میں وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر معاملات کیساتھ نمٹنے میں کامیاب ہوسکیں ۔’گرائمرریپڈ فائر‘کے عنوان سے منعقدہ اس پرو گرام میں چھٹی ،7ویں اور 8ویں جماعتوں کے طلباء نے شرکت کی ۔اس پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد طلباء کے علم اور نصاب پر عبور کا اندازہ لگانا تھا۔