کٹھوعہ //جموں یونیورسٹی کے کٹھوعہ کیمپس میں کمپیوٹر شعبہ کی جانب سے تربیت یافتہ نوجوانوں کیلئے پلیس منٹ مہم شروع کی گئی ۔اس مہم کو شروع کرنے کا اصل مقصد کیمپس اور اس خطہ میں آنے والے دیگر کالجوں کے ایم سی اے ودیگر شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے ۔اسکائی ایچ سافٹ ویئرسلویشن کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں سنیئر سافٹ وائیر انجینئر ،انکوش گپتا سافٹ وائیر انجینئر اور ہرپریت سنگھ نے کمپنی کی جانب سے مہم کے دوران تربیت یافتہ نوجوانوں کے لورزامات ودیگر ضروری اہلیت کی جانچ کی ۔اس مہم کے دوران ضلع کٹھوعہ کے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کیمپس سے مجموعی طورپر 100سے زائد طلباء نے اپنی رجسٹریشن کروائی ۔کمپنی کی جانب سے تربیت یافتہ طلباء کو یقین دلایا گیا کہ ان کیلئے اس کے بعد بھی اسی طرح کہ مہم جاری رکھی جائے گی تاکہ ان کو نجی سیکٹر میں بہترین روز گار فراہم کیا جاسکے ۔