جموں//پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بند ی روہت کنسل نے یہاں سول سیکرٹری میں جموں اینڈ کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے کے پی سی سی ) کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ایم راجیو میٹنگ میں موجود تھے۔یہ افسران کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ٹھیکداروں کو ٹھیکہ تفویض کرنے عمل کا جائزہ لے گی۔ روہت کنسل نے ایم ڈی جے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ التوا میں پڑے پروجیکٹوں ، جاری پروجیکٹوں ، اُن پر مختص کئے گئے رقومات ، ان پروجیکٹوں پر خرچ کئے جارہے رقومات ، ٹینڈرنگ کے عمل ، تقرری کے عمل ،کارپوریشن میں ملازمین کی تعداد، آڈِٹ نظام وغیرہ کے بارے میں ایک تفصیلی رِپورٹ تیار کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور جے کے پی سی سی کی بہترکارکردگی یقینی بنانے کے لئے اُن کی تجاویز طلب کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی کارپوریشن کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور معیاری کام انجام دینے کو بھی یقینی بنائے گی۔