جموں//گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں یہاں ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران منظوری ملنے کے بعد حکومت نے ریاست کے ضلع ہسپتالوں کے لئے158 اسامیاں معرض وجود میں لانے کیلئے با ضابطہ حکم نامے صادر کئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران گاندر بل، بانڈی پورہ، شوپیاں، سانبہ اور ریاسی کے سب ضلع ہسپتالوں کو ضلع ہسپتالوں کے طور پر ترقی دینے کے طور منظور دی گئی تھی اور ان کے لئے بالترتیب27, ،23 ،34 ،35 اور39 اسامیاں وجود میں لانے کو بھی منظوری دی گئی۔محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگز محکمہ کی مشاورت کے بعد ریکرروٹمنٹ رولز کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔