۔5لاکھ مالیت کی ہیروئن ضبط، 1گرفتار
نیوز ڈیسک
جموں //پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ڈگیانہ پلی کے قریب سے 50گرام ہیروئن کےساتھ ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گاندھی نگرکے ڈگیانہ پلی علا قہ میں معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضہ سے 50گرام ہیروین ضبط کی گئی جوکہ ایک تخمینے کے مطابق 5لاکھ مالیت کی بنتی ہے ۔گرفتار شدہ شخص کی پہچان ریاس احمد شاہ سکنہ کپوڑاہ کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو ا ہے کہ مذکورہ شخص وادی سے منشیات کو جموں ،سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں اسمگل کر تا تھا ۔اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
’ٹری ٹاک مہم ‘کا سالانہ دن منایا گیا
نیوز ڈیسک
جموں //بائیو ڈیو رسٹی تحفظاتی سنٹر نے اقوامی متحدہ کی طرف سے 2010میں شروع کی گئی مہم کے تحت CSIRانڈین انسٹی چیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن کے جموں کیمپس میںایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر منعقدہ پروگرام میں ’ٹری ٹاک مہم ‘ کے رضا کار ،جڑی بوٹیوں کے ماہرین ،آیورویدک ڈاکٹروںکے علا وہ طلباءاور CSIR کے سائنسدانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرIIIM جموں نے کہاکہ ادارے کے جموں کیمپس میں اس وقت خطہ میں پیدا ہو نے والی لگ بھگ سبھی جڑی بوٹیاں اور خو شبودار پودوں کی جانکاری موجود ہے اور اس کے علا وہ ان جڑی بوٹیوں کی تاریخ ،ماحولیات اور دیگر معلومات آن لائن موجود ہے جوکہ کئی شعبوں میں تحقیق کرنے والے طلباءکےلئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ’ٹری ٹاک مہم ‘کے آٹھ برس مکمل ہو نے تک ہزاروں کی تعداد میں مذکورہ مہم کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا گیا ہے جبکہ اسن کے علا وہ کئی اقسام کے پودوں پر تحقیق بھی کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2002کے تحت ریاست میں ایک الگ ادار ہ کا م کر رہاہے ۔تقریب میں کئی تعلیم اداروں کے 400سے زائد طلباءنے شرکت کی جبکہ ’ٹری ٹاک مہم ‘ کے رضا کاروں کو مذکورہ شعبہ میں بہترین خدمات انجام دینے کےلئے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔
افسروں کیلئے آئی ٹی پر مبنی 3 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر
جموں//جموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے اور نیشنل انسٹی چیوٹ آف سمارٹ گورننس کی طرف سے گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ اس تین روزہ تربیتی پروگرام میں مختلف محکموں کے تیس سے زاید اعلیٰ افسروں نے شرکت کی ۔ اس دوران این آئی ایس جی کے ماہرین نے شرکاءکو آئی ٹی کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں جانکاری دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سوغات بسواس نے شرکاءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تربیت کا انعقاد اس سال چھ برسوں کے بعد کیا گیا ہے جس سے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران مستفید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کئی دیگر تربیتی پروگرام عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر شرکاءنے اپنے اپنے تاثرات اور تجربات بھی سامنے رکھے ۔
نائب تحصیلدار اسامیوں کےلئے نیا انٹر ویو شیڈول جاری
جموں//سٹیٹ کاڈر آئٹم نمبر007 ( زیرو ون آف2015 ) کے تحت جن نائب تحصیلدار اسامیوں کا انٹر ویو17 دسمبر2018 کو منعقد ہونے والا تھا وہ اب کیمپ آفس جے اینڈ کے ایس ایس بی زم زم کمپلیکس رام باغ سرینگر میں22 دسمبر2018 کو صُبح ساڑھے دس بجے لیا جائے گا۔شارٹ لسٹ کئے گئے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انٹرویو اور کاو¿نسلنگ و دستاویزا ت کی جانچ کمیٹی کے سامنے اپنے دستاویزا ت لے کر حاضر ہوجائیں۔
الیکشن ڈیوٹی دینے والے ٹیچروں کواضافی تنخواہ دی جائے :آرای ٹی فورم
جموں //جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچر فورم نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے ٹیچروں کو وعدے کے مطابق اضافی تنخواہ دی جائے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچر فورم کے چیئر مین فاروق احمد تانترے نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے علا وہ 9مرحلوں پر مشتمل پنچایتی انتخابات میں ہزاروں ٹیچروں کو تعینات کیاگیا تھا لیکن ان انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے کسی بھی ملازم کو وعدے کے مطابق ابھی تک تنخواہ ہی نہیں دی گئی ہے ۔تانترے نے مزید کہا کہ ان ٹیچروں نے ریاست کے مشکل ترین جگہوں انتخابی ڈیوٹی انجام دی ہے لیکن انتظامیہ نے ان کےساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر کے علا وہ چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹیچروں کی مانگ کو جلداز جلد پورا کیا جائے ۔
دہلی پبلک سکول میں خطاطی مقابلے کا اہتمام
جموں //دہلی پبلک سکول ناگبانی میں خطاطی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلباءکےلئے منعقد کئے گئے ان مقابلوں کااصل مقصد طلبا ءمیں ہاتھوں کی لکھائی کے فن کو عام کر نے کے علا وہ ان کو اس جانب راغب کرنا تھا ۔سکول انتظامیہ کے مطابق اس جدید دور میں طلباءکمپیوٹر کا زیادہ استعمال کر تے ہیں جس کی وجہ سے ان میں ہاتھوں کی لکھائی زیادہ متاثر ہو تی ہے ۔اس مقابلے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ عنوان کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات و سرٹیفکیٹ سے بھی نوزا گیا۔
سپورٹس کونسل مارچ 2019 تک
۔7 اہم سپورٹس پروجیکٹ چالوکرئے گی
جموں//سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس و اطلاعات سرمد حفیظ نے ریاست میں وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت ہاتھ میں لئے گئے بڑے سپورٹس پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ سیکرٹری موصوف نے چار چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے 22 انڈور سپورٹس سٹیڈیموں ، بخشی سٹیڈیم کو بڑھاوا دینے ، جموں میں ایم اے سٹیڈیم کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کے کئی دیگر اہم پروجیکٹوں کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سٹیٹس سپورٹس کونسل کی طرف سے عملائے جا رہے سات سپورٹس پروجیکٹ مارچ 2019 تک مکمل کئے جائیں گے جبکہ تین دیگر پروجیکٹوں کا ٹینڈرنگ کام بھی مکمل کیا گیا ہے ۔ اس دوران بتایا گیا کہ ایم اے سٹیڈیم کا کام بھی مارچ 2019 تک مکمل کیا جائے گا ۔ سرینگر میں بخشی سٹیڈیم کو بڑھاوا دینے کے کام کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے این پی سی سی کے افسروں پر زور دیا کہ وہ کام میں تیزی لا کر پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ سرمد حفیظ نے تمام سپورٹس پروجیکٹوں پر ہو رہی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران تندہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بلندیوں تک پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔
این ایچ ایم کے تحت کئے جارہے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ
جموں//پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈُلو نے ریاست میں قومی صحت مشن کے تحت عمل میںلائے جارہے کئی پروگراموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر متو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر قنیز ڈولما اور متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔مشن ڈائیریکٹر این ایچ ایم نے ریاست میں عملائے جارہے میٹرنل ہیلتھ، چائلڈ ہیلتھ ، آر بی ایس کے، آشا، این یو ایچ ایم، آر کے ایس کے اور کئی دیگر پروگراموں اور سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے تفصیلی خاکہ پیش کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے آشا ورکروں اور مستحقین کو جے ایس وائی کے تحت وقت پر رقومات کی ادائیگی کی ہدایت دی۔انہوں نے ریاست میں ایس این سی یواور ڈی ای آئی سی کو فوری طور سے چالو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ریاست میں نوزائد بچوں کی دیکھ ریکھ کے نظام کو مستحکم کرنے کے حوالے سے پرنسپل سیکرٹری نے ضلع سطح پر نوزائد بچوں کے یونٹوں میں وینٹی لینٹر نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان بچوں کومختلف اضلاع سے ریاست کے بڑے ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کے لئے رجوع نہ کرنا پڑے۔پرنسپل سیکرٹری نے ریاست کے پانچ ضلع ہسپتالوں میں رواں برس کے آخر تک این کیو اے ایف سرٹیفکیشن عمل میں لانے کی ہدایات دیں ۔ ان ہسپتالوں میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر، ضلع ہسپتال اودہمپور، ضلع ہسپتال لیہہ، ضلع ہسپتال بارہ مولہ اور ضلع ہسپتال اننت ناگ شامل ہیں۔
۔ 670 پروجیکٹوں کیلئے 1206 کروڑ روپے منظور
حکومت التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائے گی :فاروق شاہ
جموں//سیکریٹری پی ایچ ای، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت علاقے میں لوگوں کو پینے کے پانی اور آبپاشی کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں ان شعبوں میں التوا میں پڑے تمام پروجیکٹوں کو ایک برس کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا ۔ موصوف ریاست میں ان سیکٹروں کے پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائیزہ لے رہے تھے ۔ میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای جموں اشوک گنڈوترہ ، چیف انجینئر پی ایچ ای ، آئی اینڈ ایف سی کشمیر عبدالواحد اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ کئی افسروں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر سیکریٹری کو ریاست میں عملائی جا رہی سکیموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے پی یچ ای سیکٹر میں 1017 کروڑ روپے کی لاگت والے 594 جبکہ آبپاشی سیکٹر میں 189 کروڑ روپے کی لاگت والے 76 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ فاروق شاہ نے ہدایت دی کہ ان سکیموں کو اکتوبر 2019 تک مکمل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے انجینئروں سے کہا کہ وہ التوا میں پڑے دیگر پروجیکٹوں کی فہرست بھی تیار کریں تا کہ اسے رقومات کی دستیابی کیلئے محکمہ خزانہ کو بھیجا جا سکے ۔ سیکرٹری موصوف نے کہا کہ تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کام میں سرعت لائی جانی چاہئیے اور ریاست کے تمام علاقوں میں لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر پینے کا پانی مہیا ہو سکے ۔
شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک کنٹرول روم قائم
جموں//شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کنٹرول نظام کے ذریعے سے سرکاری گاڑیوں کی نقل و حمل پر نظر گذر رکھی جائے گی اور اس نظام کے ذریعے سے جی پی ایس کو بھی بروئے کار لایا جائے گا ۔ اس قدم کی شروعات پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سٹیٹ موٹر گراجز میں ایک ٹریفک کنٹرول یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔ ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز ذاقر حسین چودھری کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ 48.39 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے اس ٹریفک کنٹرول یونٹ سے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت لائی جائے گی اور یہ سرکاری افسروں اور دیگر ایجنسیوں کو 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ سہولیات بہم کرائے گا ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ ٹریفک کنٹرول یونٹ کے ذریعے سے گاڑیوں کی نقل و حمل پر نظر گذر رکھی جائے گی اور گاڑیوں کا اصل مقام کا بھی پتہ لگایا جا سکے گا ۔ ڈاکٹر سامون نے سٹیٹ موٹر گراجز محکمے پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں جدید تقاضوں کے عین مطابق بہتری لائیں ۔ اس سہولت سے مختلف محکموں کے ساتھ منسلک گاڑیوں اور اُن کی نقل و حمل پر نظر گذر رکھی جا سکے گی ۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔ ڈاکٹر سامون نے اعلان کیا کہ ایس ایم جی گاڑیوں کو ریاست میں موجود ٹول پلازاو¿ں پر ٹول فیس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ۔ بعد میں ڈاکٹر سامون نے محکمہ کے کئی دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے ورکشاپ کو جدید خطوط پر بڑھاوا دینے کی ہدایات دیں ۔