جموں//ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹرنے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے چارہفتوں کے ریفریشرکورس کااہتمام کیاجس کاافتتاح ڈین اکیڈمکس افیئرس جموں یونیورسٹی پروفیسرکیشوشرمانے یہاں پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میںکیا۔اس دوران ریفریشرکورس میںریاست اوربیرون ریاست کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹی کے لگ بھگ 60 اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورکورس کوآرڈی نیٹر پروفیسرشہا عنایت ملک نے استقبالیہ خطاب میں ریفریشرکورس کے انعقادکامقصدبیان کرتے ہوئے کہاکہ چارہفتوں کے ریفریشرکورس کے دوران اساتذہ کی صلاحیتو ں میں نکھارلانے کیلئے انہیں جدیدتدریسی طریقوں کے علاوہ انہیں یہ بتایاجائے گاکہ اساتذہ کاقومی یکجہتی اورآپسی رواداری میں کیارول ہے ۔اس موقعہ پرانہوں نے ایک اچھے استادکی خوبیوں کوبھی بیان کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر جموں یونیورسٹی ڈاکٹررنجیت کالرانے ریفریشرکورس کی اہمیت اوراس کے انعقادکی ضرورت پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ ریفریشرکورس کے دوران نامورماہرین کومدعوکیاگیاہے جو یونیورسٹی اورکالج اساتذہ کوتربیت دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چارہفتوں کے ریفریشرکورس کے دوران ماہرین مختلف موضوعات پرخیالات کااظہارکریں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسرکیشوشرمانے شعبہ اُردوکی پے درپے سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ اُردومحبت اورآپسی بھائی چارے کی زبان ہے ۔انہوں نے اساتذہ پرزوردیاکہ وہ ریفریشرکورس سے سیکھ کرجائیں اورطلباء کی بہترین طریقے سے شخصیت سازی کیلئے تندہی سے اپنارول اداکریں۔افتتاحی اجلاس کے بعددولیکچرمنعقدکیے گئے جن میں نامورتاریخ نویس اسیرکشتواڑی نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔