سانبہ //ریڈ کراس سوسائٹی جموں وکشمیر کی طرف سے ضلع سانبہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔پنگدورو پنچایت گھر میں لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹر کی ایک ماہر ٹیم نے 100سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علا وہ ان کو ادویات بھی فراہم کیں ۔اس کیمپ کے دوران منتظمین نے علاقہ کے دو سکولوں کے بچوں کو جمع کر تے ہوئے صحت اور صفائی کے علا وہ مختلف بیماریوں سے متعلق بھی بیدار کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے پروگرام منیجر عمران مظفر نے کہاکہ اس طبی کیمپ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد پنگدوروعلا قہ کے عوام اور سکولی بچوں کو مختلف بیماریوں و صحت اور صفائی سے متعلق بیدار کرنا تھا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سوسائٹی 31دسمبر تک دیہی اور سرحدی علا قوں میں ایسے بیداری کیمپو ں کو منعقد کر نے کا کام جاری رکھے گی ۔