جموں //ضلع سانبہ میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ ودیگر غیر قانونی کاموں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق گگوال علا قہ میں پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے ایک تیل ٹینکر زیر نمبر PB07AA-5053کی تلاشی کے دوران 180کلو فکی ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا ہے ۔اس ملزم کی پہچان کرن سنگھ ڈرائیور ولد رتن چند کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 168/2018 پولیس اسٹیشن گگوال میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اسی طرح پولیس اسٹیشن بڑی براہمناں کے زیر تحت انجام دی گئی ایک کاروائی کے دوران پولیس نے 5گرام ہیرئوین ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کوگرفتار کر لیا ہے ۔اس گرفتار شدہ شخص کی پہچان گلزار احمد ولد تیتر حسین سکنہ گوجر بستی بڑی براہمناں کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 217/2018پولیس اسٹیشن بڑی براہمناں میں درج کرلیا ہے ۔اسی طرح ضلع پولیس کی جانب سے وجے پور میں ایک کاروائی کے دوران 4جواریوں کو 2500روپے کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ۔ان گرفتار شدہ افراد کی پہچان راہل کمار ولد رام پرشاد ،سریندر لعل ولد ست رام ،اشوک کمار ولد تلہ رام اور دنیشور سہاو ولد رامیش سہاو کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں وجے پور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔