جموں// ناظم اِطلاعات طارق احمد زرگر اور سابق پی ایس سی ممبر اور ڈائریکٹر انفارمیشن کے بی جنڈیال نے منگل کو شاستری نگر میں مشترکہ طور پیر پنچال نیوز لائن ( پی پی این ) کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگ اورشخصیات موجود تھیںجن میں ارکان قانون سازیہ وِبودھ گپتا ،وِکرم رندھا وا، سابق وزیر رمن بھلہ،سابق ڈی جی پیز کلدیپ کھڈا، اشوک بھان ، صحافی اشونی کماراور اوگاش سہنی شامل تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ طارق احمد زرگر نے نیوز پورٹل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صحافت کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے عوامی مسائل و دیگر ترقیاتی معاملات کو اُجاگر کرنے کے اقدامات کریں تاکہ سماج مستفید ہو۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا دنیا بھر میں روزبروزترقی کے منازل طے کررہا او ران حالات کے مد نظر نیوز پورٹل کے انتظامیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صحافت کے اصولوں اور آدرشوں کو قائم رکھیں۔سابق ناظم اطلاعات کے بی جنڈیا ل نے اس موقعہ پر کہا کہ سو شل میڈیا مثبت و منفی خبریں لوگوں تک پہنچاتا ہے اور نیوز پورٹل منیجمنٹ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صرف اُن خبروں کا حوصلہ بڑھائیں جو سماج اور مختلف خطوں سے جڑے ہوں ۔