کٹھوعہ//ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کٹھوعہ کے صدر اورسابق وزیر ڈاکٹرمنوہرلال اورسابق ایم ایل سی سبھاش گپتاکی قیادت میں متعدد ورکروں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔یہاں کٹھوعہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈاکٹرمنوہرلال شرمانے نئے ورکروں کاپارٹی میں والہانہ استقبال کیااورتلقین کی کہ وہ کانگریس کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے کیلئے کام کریں اورتقسیم پسندطاقتوں کوشکست دیں۔اس دوران مقررین نے کہاکہ بی جے پی عوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پرتقسیم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔اس دوران مقررین نے ڈاکٹرمنوہرلال کی پارٹی کی مضبوطی کیلئے کیے جارہے کام کی بھی ستائش کی۔اس موقعہ پر موہندرپال شرما صدرروی ریورایکشن کمیٹی ،گوربھ مہاجن ،رشومہاجن، گربچن ،اشوک کمار، راج کمار،ترون پٹیال ودیگران بھی موجودتھے۔