جموں//کرسمس کے موقعہ پرسن رائز پبلک سکول چھنی میں ایک رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں وومن کلب میری پہچان کی چیرپرسن سندھیاگپتااورسیاسی کارکن انجینئررشی کول کیلم ،نیشنل ایگزیکٹیوکونسل ممبراین ایس سی نے کرسمس کے تہوارکی مسیحی برادری کومبارکبادپیش کی۔اس دوران سکولی طلباء نے رنگارنگ پروگرام پیش کیے جنھوں نے شرکاء نے خوب سراہا۔انجینئررشی کول کیلم اورسندھیاگپتانے طلباء کی صلاحیتوں پراطمینان کااظہارکیااوران کی ستائش کی۔اس موقعہ پربچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر پریاس این جی او کے چیئرمین پون دیوسنگھ اوردیویانگ سیواآشرما کے چیئرمین پرشوتم ،سنجے ٹکو اوروینادھر،شارداٹکو، ابھیشک رالی، ایم کے بڑیال ،کنوینرایل بی ایم سکول ودیگران بھی موجودتھے۔