جموں //جموں وکشمیر سٹیٹ وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے چھنی کے شنکر نگر علا قہ میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری کیمپ کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح وبہبود کے سلسلہ میں شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میںبیدار کیا گیا ۔ڈسٹر کٹ وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی رفت قمر نے بولتے ہو ئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر سٹیٹ وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر تحت کئی ایک فلاحی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے تاکہ ریاست میں خواتین کی اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔اس پروگرام میں آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کے ضلع صدر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔انہوں نے خواتین سے اپیل کر تے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اقتصادی صورتحال بہترین بنائیں ۔انہوں نے ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘اور سوچھ بھارت ابھیان جیسی اسکیموں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ وہ ان اسکیموں کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کریں ۔اس بیداری کیمپ میں سدیش کماری ،پنڈت راجیش شرما ،اشونی کھجوریہ ،سنیتا کماری ودیگران بھی موجود تھے ۔