جموں //جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے سنیئر سٹیزن فورم کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کواٹر شہیدی چوک میں منعقد کی گئی ۔فورم کے چیئر مین کرشن لعل گپتا کی قیادت میں منعقد کی گئی میٹنگ میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے نائب صدر مولہ رام اور رمن بھلہ ودیگر سنیئر لیڈران کے علا وہ سنیئر سٹیزن فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران سنیئر سٹیزن کو درپیش مسائل پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔تمام اراکین نے پارٹی ہائی کمان کی جانب سے مذکورہ فورم قائم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ معززین کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کیلئے اس طرح کی تنظیم کی اشد ضرورت تھی جبکہ پارٹی لیڈران نے معززین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل ومطالبات کو اجا گر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔اس میٹنگ میں روی انگرال ،سریندر سنگھ ،فیاض کسانہ ،حسین محمد ،محمد طارق ،حاجی گلزار محمد ،مدن لعل ودیگران بھی موجود تھے ۔