بنی //مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع کٹھوعہ کے دورے کے دوران تحصیل بنی میں 74میٹر لمبے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 560 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اس پل کی تعمیر سے ڈوگن، ڈھگر،چلوگ ودیگر علا قوں کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔اس پل کی تعمیر سے تقریباً تین کلومیٹر کی مسافت کم ہوگی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحصیل بنی کو یکسر نظر انداز کیا جبکہ بھاجپا کی آمد کے بعد سے ان علا قوں میں تعمیر اتی و ترقیاتی کاموں کی رفتار تیزہو نے کے علا قہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملکی وریاستی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی اسکیموں کو لا گو کیا ہے جن سے عوام فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔اس دورے کے دوران ڈاکٹر جتیندر کے ہمراہ بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ ،سابقہ ممبراسمبلی جیون لعل اور پارٹی کے دیگر لیڈران و کارکن بھی موجود تھے ۔