جموں//اترپردیش کے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ سترنتا دیو سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ سترنتا دیو سنگھ نے 15 الہ آباد میں تروینی سنگم کے مقام پر جنوری 2019 سے شروع ہونے والے کنبھ میلے میں شرکت کیلئے گورنر کو یوپی حکومت کی جانب سے دعوت دی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور اتر پردیش کی حکومتیں 9 جنوری 2019 کو لکھنو میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر رہی ہیں جس کی رو سے کنبھ میلے میں شرکت کرنے والے شردھالوؤں کیلئے بلا خلل ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب رکھی جائے گی ۔ اس دوران سترنتا دیو سنگھ نے گورنر کو یو پی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔ سترنتا دیو سنگھ جو کہ یوپی حکومت میں بجلی کے وزیر مملکت بھی ہیں ، نے بجلی صورتحال کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی گورنر کو جانکاری دی ۔