جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو یونیورسٹی آف جموں کے چانسلر بھی ہیں ، نے یونیور سٹی کیمپس میں لڑکوں کے لئے جمبو لوچن ہوسٹل کا افتتاح کیا۔ یہ رہائشی سہولیت طلاب کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے رہائشی ضروریات پورا کرنے کے لئے وجود میں لائی گئی ہے ۔گورنر نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اقوام کو اونچی عمارتوں ، پلوں اور صنعتوں سے نہیں جانا جاتا ہے بلکہ اسے یونیورسٹیوں ، دانشوروں اور سکالروں کے معیار سے پہچانا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں یونیورسٹیوں نے نوبل انعام پانے والی سینکڑو ںشخصیات سامنے لائی ہیں۔گورنرنے اس موقعہ پر کنفوشش، گاندھی اور لینن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں سیکھنے اور سکھانے کا ایک ساز گار ماحول تیا ر کیا جانا چاہیے ۔گورنر نے ہوسٹل کی صفائی ستھرائی اور پُر سکون ماحول کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلاب کو یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران آرام دہ سہولیات دستیا ب ہوں گی۔انہوںنے جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر سے کہا کہ وہ ہوسٹل میں نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ؎لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔گورنر نے وائس چانسلر پر مزید زور دیا کہ وہ این اے اے سی کیA++ریکنگ حاصل کرنے اور موجودہ 51ویں مقام سے آگے بڑھنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی میں تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں کو معیار کی اعلیٰ بلندیوں تک لے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس سے قبل گورنر نے ہوسٹل بلاک کے اطراف کا دورہ کرکے سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہیں بتایاگیا کہ اس تین منزلہ ہوسٹل میں مختلف تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ جدید طرز کے ایک باورچی خانے اور 40 کمروں کی سہولیات موجود ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس موقعہ پر گورنر کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور گولڈن جبلی تقریبات منانے کے لئے ایک اختراعی منصوبہ تیار کیا ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی اختراعیت ، کارخانہ داری ور ہنرمندی کو بڑھاواد ینے کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بزنس انکیو بشن سیل اور انڈسٹری ۔ اکیڈیمیا انٹر فیس سیل قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے تاکہ کار خانہ دار ی کو فرو غ حاصل ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمبو لوچن ہوسٹل کو چالو کرنے سے یونیورسٹی 120مزید طلاب کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔اس موقعہ پر رجسٹرار یونیورسٹی جموں ڈاکٹر میناکشی کلم نے شکریہ کی تحریک پیش کی جبکہ پروفیسر یشپال شرما نے تقریب کی کارروائی عمل میں لائی۔ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔