جموں //جموں توی ،ادہم پور ڈیزل ملٹی پل یونٹ کی بحالی کا استقبال کرتے ہوئے نیشنل کا نفرنس صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے جموں ریلوے اسٹیشن سے ادہم پور تک کا سفر کیا۔اس دوران انہوں نے مذکورہ یونٹ کی بحالی کے سلسلہ میں پارٹی سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے اٹھا ئے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ جموں توی ،ادہم پور ڈیزل ملٹی پل یونٹ کو منسوخ کر نے کے بعد پارٹی سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 26دسمبر کو مرکزی وزیر برائے رویلوے پیوش گوئل کیساتھ ملاقات کے دوران یونٹ کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو جلداز جلد بحال کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے اس ریل لائن کو دوبارہ سے بحال کر دیا گیا۔ممبر اسمبلی نگروٹہ نے کہاکہ جموں توی ،ادہم پور ریل لائین کی مدد سے ضلع ادہم پور اور اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے علا وہ دیگر علا قوں کی عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔نیشنل کا نفرنس لیڈرنے مینوال ریلوے اسٹیشن پر مسافروں وپارٹی کارکنوں کی جانب سے استقبال کئے جانے کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ پارٹی ریاستی عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا بر س ریاست اور ملک میں امن و امان قائم رہے گا۔