جمو ں//ایس آر اور520 آف2017 کے تحت تشکیل دی گئی با اختیار کمیٹی کی چھٹی میٹنگ یہاں پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کمیٹی نے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی نوکریوں میں باقاعدگی لانے کے سلسلے میں94 معاملات کو منظوری دی جن میں اسٹیٹس محکمہ کے68 ،تعمیرات عامہ کے14 اور امور لداخ محکمہ کے12 معاملے شامل تھے۔نوین کمار چودھری نے کہا کہ متعلقہ ایس آر او کے تحت ضروری اسناد کی کمی وجہ سے پانچ معاملات کو متعلقہ انتظامی محکموں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ با اختیار کمیٹی نے اب تک6 میٹنگوں کے دوران578 معاملات کو منظوری دی ہے۔