جمو ں//فائنانشل کمشنر ریونیو ڈاکٹر پون کوتوال نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے تمام اضلاع میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے ضروری سازو سامان تیار رکھیں۔ڈاکٹر پون کوتوال نے یہ ہدایات ڈپٹی کمشنروں اور ریونیو افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے پاس فنڈز کو معقول طور میں بروئے کار لائیں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے ضروری انتظامات کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے مزید کہا کہ وہ ان رقومات کی یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ حکومت کو پیش کریں۔انہوں نے برف سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ مستحقین کے حق میں معاوضہ تقسیم کریں جن کے باغات کو برف باری سے نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا ایف سی آر نے اس موقعہ پر ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائیزہ لیا۔