جموں //آل جموں وکشمیر پیڈ ورکرز ،لینڈ ڈونرزیونین محکمہ ایجوکیشن کے وادی سے آئے ہوئے سی پی ڈبلیو ورکرز نے اپنی مانگوں پر احتجاج کیا۔ان ورکرروں نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور گزشتہ کئی عرصہ سے ان کیساتھ سوتیلا سلوک رواں رکھا گیا ہے ۔ورکروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع میں محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جاری ایک حکم نامہ زیر نمبر EDU/1/2009کے تحت ان کو سہولیات فراہم کرنے کے علا قہ کم از کم اجرت ایکٹ کا لاگو کیا جائے۔ان ورکروں نے ریاستی گورنر اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جائز مانگوں و درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے توجہ دی جائے ۔