ریاست کے نامور صحافی، قلمکار و شاعر غلام نبی خیالؔ نے 4 مارچ 1939کو اس عالم ہست وبود میں اپنی آنکھ کھولی۔ اس طرح آج کے دن اُن کی عمر عزیز کے 80سال مکمل ہورہے ہیں۔ پبلک جھپکتے گزری ان آٹھ دہائیوں میں انہوں نے کیا کچھ محسوس کیا ہے، اُس کے اجتماعی علامتی احساس کا اظہار انہوں نے اپنے 81ویں جنم دن کے لئے کہے دو اشعار میں کیاہے، جو ادب نامہ کے قارئین و شائقین کی طرف سے مبارکباد کے ساتھ درج ذیل ہیں۔
(مدیر ادب نامہ)
سائے سمٹے، تارے ٹوٹے، سحر ہوئی پھر لال
پل بھر میںایسے ہی بیتے عمر کے اسّی سال
صبح ہوئی تو خاک زدہ تھی، شام بھی گریاںتھی
کن ہاتھوں نے لکھی ہے میری تقدیرخیال؟
غلام نبی خیالؔ
سرینگر، موبائل نمبر؛9419005909