سرینگر//سرینگر میں محکمہ امور صارفین کے ملازمین نے سرکار کی جانب سے محکمہ کے انفورس ونگ کو الگ کر کے محکمہ ناپ تول محکمے میں ضم کرنے کرنے کے خلاف احتجاج کیااوردھمکی دی اگر فیصلے کو منسوخ نہیں کیا گیا توہ ریاست گیر تالہ بند ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ محکمہ امور صارفین کے سینکڑوںملازمین اورڈیلران نے سرینگر میں سی اے پی ڈی ایمپلائزایسو سی ایشن کشمیرکے بینر تلے صدراعجاز احمد خان کی قیادت میںاحتجا ج کیا اور’ فیصلے کو واپس کرو‘ کے نعرے بلند لگائے۔احتجاجیوں نے سرکار سے فیصلے کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا بصورے دیگر وہ تالہ بند ہڑتال شروع کریں گے جس کی تمام تر زمہ داریاں متعلقہ محکمے پر عائد کی جائیں گی۔