تھنہ منڈی// تھنہ منڈی میں محکمہ پی ایچ ای میں تعینات نیڈ بیس ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے 16 ماہ کی تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ ای میں گزشتہ کئی برسوں سے تعینات نیڈ بیس ورکرز نے احتجاج کیا اور بعد ازاں ریلی کی شکل میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی کے دفتر پہنچے اوروہاں آفیسر موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ان کا الزام تھا کہ محکمہ انہیں وقت پر اجرت فراہم نہیں کرتا اور 12 ووچرز کا بہانہ بنا کر ان ملازمیں کو پریشان کر رہا ہے۔ انہوں نے آفیسر موصوف سے شکائت کی ہے کہ انہیں 16 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جسکی وجہ سے انکے بچے بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے آفیسر موصوف سے کہا کہ اگر انکے جائیز مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ملازمین سڑکوں پر اتر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹر زاکر حسین نے ایگزیکیٹیو ا نجینئرپی ایچ ای راجوری مشتاق احمد چوہدری سے فون پر بات کر کے ان ملازمین کے مسائیل کو حل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یقین دھانی کرتے ہوئے کہا وہ اس سلسلہ میں ایک تحریری خط ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور جموں کشمیر سکر ٹریٹ میں لکھیں گے تاکہ انکے مسائیل پر غور خوض کیا جا سکے۔