لیفٹینٹ گورنرکا7آن لائن خدمات اور19لرنرس مراکزکاای ۔افتتاح
جموں//سڑک حادثوں میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ نازک مسئلہ ہے اورحکومت لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے متواتر کوششیں کرررہی ہیں اورروڈ سیفٹی کایہ ماہ بھی ایسی ہی ایک کوشش تھی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں گلشن گرائونڈ میں منعقد ہ 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ اور فٹنس میلے کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سات آن لائن خدمات اور جموںوکشمیر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی مراکز کے طلاب کے لئے 19 لرنرس ٹیسٹ مراکز کا اِی۔ اِفتتاح کیا اور جموںوکشمیر ٹرانسپورٹ رعایتی سکیم کے تحت حاصل کی گئی بسوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔دوران تقریب لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے روڈ سیفٹی سے متعلق جانکاری عام کرنے اور ٹریفک کے قواعد و ضابط پر عمل پیرا رہنے کی اِفادیت کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریفک پولیس عملے کو اَپنے فرائض تن دہی اور لگن سے ادا کرنے کے لئے سراہا ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹرانسپورٹ محکمہ اور ٹریفک پولیس بلکہ تمام متعلقین کی اِجتماعی کوششیں اس ضمن میں مثبت نتائج کے لئے لازمی ہے ۔ انہوںنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو روڈ سیفٹی پر یوٹی سطح پر سلوگن مقابلے کا انعقاد کرنے کے لئے کہا اور ہر ماہ محفوظ ڈرائیونگ شاپو ں کا انعقاد کر نے کا مشورہ دیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ متعدد اِقدامات اُٹھا رہی ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجیوں کی مدد سے جدید ضرورت کے مطابق روڈ سیفٹی کو ہموار کیا جاسکے۔اُنہوں نے روڈ سیفٹی میکانزم کو ہموار کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کے تعاون اور برادری کی شراکت کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔