سوپور//شیر کشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیر ملک کی تمام زرعی یونیورسٹیوں میں نویں نمبر پر ہے اور عنقریب یہ یونیورسٹی ملک کی نمبر ایک زرعی یونیورسٹی بن جائے گی۔ا سبات کااظہار ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئرپروفیسرایم اے اے صدیقی نے کیا۔ وہ زرعی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایگری کلچر کے نئے طلباء کیلئے سٹوڈنٹس ویلفیئرونگ کے ایک جانکاری پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقعہ پرڈین فیکلٹی آف اگری کلچر نے فیکلٹی آف ایگری کلچر کی حصول یابیوں کاخلاصہ پیش کیا۔انہوں نے طلباء کو صلاح دی کہ فیکلٹی میں اپنے پانچ برسوں کے قیام کے دوران نظم وضبط کا مظاہر ہ کریں اور کسان طبقے کی خدمت کرنے کیلئے یہاں سے رخصت ہوجائیں۔ اس دوران ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیاگیا۔