جکارتہ// مشرقی انڈونیشیا میں ایک چرچ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے۔انڈونیشین نیوز پورٹل نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 10.28 بجے، جنوبی صوبہ سلاویسی کے صدر مقام مکاسر میں واقع سیکرڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے گیٹ کے قریب ہوا۔ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس خودکش دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پولس ترجمان آرگو یوونو نے بتایا کہ اس حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو افراد پر حملہ کرنے کا شبہ ہے۔ مشتبہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور چرچ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انھیں چرچ کے سکیورٹی عملہ نے روک لیا جس کے بعد چرچ کے باہر یہ دھماکہ ہوا۔