ارشاد احمد//نائوپورہ سرینگر کے ایک گیسٹ ہاوس میں گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح اتوار کے روز حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئی ۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 42 سالہ جواں سال خاتون وحیدہ زوجہ خالد حسین ساکن جواہر بازار گجرات چند روز قبل خاندان کے افراد کے ہمراہ کشمیر کی تفریح کے غرض سے آئی ہوئی تھی اور وہ نائوپورہ میں واقع ایک گیسٹ ہاوس میں قیام پذیر تھے۔وہ اتوار کی صبح غش کھاکر گرپڑی۔ اہل خانہ اور گیسٹ ہاوس منتظمین نے فوری طور پراسے نزدیک طبی مرکز منتقل کیاتاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ خاتون کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی تھی۔قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش پسماندگان کے سپرد کردی گئی۔