پونچھ//ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار اور ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ شہنواز چوہدری نے موہڑہ بچھائی میں ادارہ المصطفٰی پبلک سکول میں ہوسٹل کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پرپرنسپل اور بانی ادارہ مولانا عابد حسین جعفری سماجی و سیاسی کارکنان مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، شعیہ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا مختار حسین جعفری،صدر عاشق خان، نائب صدر محمد بشیر میر، سابق کے اے ایس افسر شوکت کاظمی، سابق پرنسپل ڈاکٹر شبیر جعفری، ایس ڈی پی او مینڈھر سید ظہیر جعفری سابق ڈی پی او ازار شاہ، سید عابد صفوی، محمد بشیر میر کے علاوہ ضلع پونچھ کی مختلف تنظیموں کے صدور اساتذہ اور دیگر عملہ کے ممبران کی موجودگی میں مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوئی مولانا عابد حسین جعفری کو ہوسٹل کی نئی عمارت کے لئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ادارے نے چند سالوں میں بڑی ترقی کی ہے اور یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ تمام ترچیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے یہ ادارہ ضلع کے اعلی دانش گاہوں میں نمایاں مقام بنا چکی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا عابد حسین اور ادارہ کے اساتذہ کو دیا۔مقررین نے ادارہ کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر ادارہ کے مشن کے انداز پر کام کر رہی ہے اور اچھے نتائج ان کوششوں کی عکاس ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادارہ مستقبل میں بھی امید کا مرکز بنارہے گا۔انہوں نے ادارہ کے بانی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ادارہ کی مزید ترقی کے لئے ان کا ہر طرح کام کریں گے۔ پروگرام کا اختتام پر بانی ادارہ مولانا سید عابد حسین جعفری نے تشکر بجالا اور کہا کہ یہ ادارہ کسی ایک ملت یا قوم کا نہیں ہے بلکہ یہ عوامی ادارہ ہے جو علاقہ کے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے کام کر رہا ہے۔اس دوران نظامت کے فرائض سید نصرت حسین شاہ نے انجام دیئے۔