سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم میں نئے بھرتی کئے گئے اساتذہ کاایک ماہ کا فیکلٹی انڈکشن پروگرام سوموار کواختتام پزید ہوا۔ گرو- دکشتافیکلٹی انڈکشن پروگرام کا2مارچ کویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمدنے افتتاح کیا تھااوراس کااہتمام یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے کیاتھا۔اختتامی تقریب پر سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین میر مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے جبکہ کشمیر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمکس پروفیسرشبیراحمد بٹ نے مہمان ذی وقار کے طور اس میں حصہ لیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر میر نے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے رول کوسراہا جو وہ جموں کشمیر میں اور جموںکشمیرکے باہرکالج اور یونیورسٹی اساتذہ کی صلاحیتوں میں نکھارلانے کیلئے اداکررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیکلٹی انڈکشن پروگراموں سے جوان اساتذہ کو ممتازماہرین تعلیم اور محققوں سے نئے چیلنجزاور مواقع کے بارے میں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔اپنے اختتامی کلمات میں پروفیسرشبیراحمد بٹ نے کہا کہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم رول اداکرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلیگ شپ قومی تعلیمی پالیسی2020 نصاب میں اصلاحات پرزوردیتاہے۔اس لئے لازمی ہے کہ فیکلٹی کونئے تعلیمی طریقوں سے آگاہ کیا جائے۔