کپوارہ //شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں2غیر مقامی مزدور لاپتہ ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ دونوں کو آخری بار قریب کی دکان سے تمباکو خریدتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔یہ جوڑی تقریبا ً تین دن سے ابھی تک واپس نہیں آئی ہے۔ ابھی تک ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔مقامی ٹھیکیدار کے مطابق25سالہ سنیل مانجھی ولد راجن مانجھی ساکن سیتا ماری بہار اور 30سالہ محمد ممتاز ساکن مظفر پور بہار، پیر سے ہندوارہ سے 10کلو میٹر دور میرپورہ قلم آباد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا"میں اس وقت وہاں نہیں تھا اور ایک مقامی بینک میں کچھ ٹرانزیکشن کرنے گیا تھا" ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پچھلے 3روز سے نہیں لوٹے ہیں تھانہ قلم آباد میں ایک گمشدہ رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔