کوٹرنکہ //محکمہ آبپاشی بدھل سے کیول کیلئے جارہی واحد آبپاشی نہر کو بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ محکمہ کی نا اہلی کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں زرعی پیداوار بُری طرح سے متاثر ہو ئی ہے ۔سماجی کارکن اور سرپنچ فاروق انقلابی نے بتایاکہ بدھل تا کیول آبپاشی نہر کی وجہ سے بدھل ،کیول ،ترن ،کیول اپر گھبر کے کسانوں کی لگ بھگ 500ہیکٹر زراعی اراضی کو پانی فراہم کیاجارہا تھا تاہم نہر بند ہونے کی وجہ سے مذکورہ اراضی میں فصلوںکا نقصان ہو رہا ہے ۔سرپنچ نے بتایا کہ عام لوگوں فصلوں کیلئے پانی بالٹیوں میں لانے پر مجبور ہو گئے ہیں تاہم متعلقہ محکمہ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گیا ہے ۔سرپنچ نے بتایا کہ وہ محکمہ آبپاشی کیساتھ گزشتہ 3برسوں سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن نہر کی بحالی کی جانب دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہت بڑا نقصان ہورہا ہے کیونکہ آبپاشی کی مناسب فیکلٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے زرعی پیداوار کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔کسانوں نے بتایا کہ کھیت خشک ہونے کی وجہ سے ہمیں دھان لگانے کا عمل 15 دن تک ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔کسانوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آبپاشی نہر کو جلداز جلد بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنی فصلیں تیار کرسکیں ۔