بانہال/محمد تسکین/ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس 16جون تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شمالی ریلوے کی جانب سے ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات 16جون تک معطل رہے گی ۔ خیال رہے کہ کورونا لاک ڈائون کے بعد شمالی ریلوے نے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کو مئی کے پہلے ہفتے میں معطل کر دیا تھا ۔