Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کووِڈ- 19سے بچاؤ| جاری رہنماخطوط وائرس کو شکست دینے کی کلید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 شوپیان//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے بدھ کو ضلع شوپیان کا دورہ کیا اور ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ ۔19 وَبائی مرض کی زنجیر کو توڑنے کے اِقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیس جان ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس اَمرتپال ، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، ٹریڈرس فیڈ ریشن ،گروئورس ایسو سی ایشن ، ٹرانسپورٹرس ، شراکت داروں اور دیگر اَفسران موجود تھے۔میٹنگ میںمختلف اَمور پر جامع اور سیر حاصل بحث ہوئی جس میں فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن ، ٹرانسپورٹروں ، تاجروں پر مشتمل شراکت داروںجنہوںنے کووِڈ۔19 پر اَپنی تجاویز پیش کیں اور تصفیہ کے لئے اَپنے معاملات کے ضمن میں دیگر مطالبات بھی مشیر موصوف کے گوش گزار کئے۔مشیر بصیر خان نے کہا کہ وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے وقت کا تقاضا ہے کہ کووِڈ وَبائی مرض کی چین کو توڑنے کے لئے لوگوں کا تعاون برقرارر ہے۔اُنہوں نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے متحر ک ہو کر اہم رول اَدا کریں۔ اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے موجود تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، فروٹ گروئورس اور دیگر اَفرادسے کہا کہ وہ ضروری ہدایات پر عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ اِقدامات ، ایس او پیز کی سختی سے پابندی  وائرس کو شکست دینے کی کلید کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے ضلع میں 45 برس سے زیادہ عمر کے اَفراد کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کا صد فیصد ہدف حاصل کرنے پرضلع اِنتظامیہ کو سراہا اور کہا کہ شوپیان کے عوام نے وَبائی اَمراض پر قابو پانے کے لئے ہمیشہ اِنتظامیہ کا تعاون کیا ہے۔مشیر بصیر خان نے کہا کہ اِنتظامیہ کے پاس آکسیجن سپلائی اور دیگر ضروری ادویات کا کافی ذخیرہ ہے اور انہوں نے کہاکہ عوام کو اَفواہوں پر کوئی دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آکسیجن ، میڈیکل یا کسی اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔وزیر اعظم اور لیفٹیننٹ گورنر کی ذاتی اور فعال مداخلت سے یوٹی کو فرینکفرٹ جرمنی سے 9 اعلیٰ معیار کے آکسیجن پلانٹس ملے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ دِن پہلے ہی 9 مزید پلانٹس موصول ہوئے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران اور دیگرشراکت داروں سے کہا کہ وہ جاری کووِڈ۔ 19 ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ عوام وقت پر ویکسین کر سکیں۔اُنہوں نے مزید کہاکہ منریگا ، باغبانی اور زراعت وغیرہ سے متعلق معاشرتی سرگرمیاں آسانی سے جاری رہیں گی بشرطیکہ کووِڈ رہنما اَصولوں اور مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کیا جائے۔مشیر موصوف نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور دیگر نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں اَپنا اہم رول اد ا کرنے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اُن سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے ، سماجی دوری برقرار رکھنے اور حفظان صحت کا خیال رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ضلع میں کووِڈ ۔19 تخفیفی اِقدامات ، کووِڈ کیئر سینٹروں کی گنجائش اور موجودہ صورتحال کے بارے میں مشیر موصوف کو جانکار ی دی۔بعد میں مشیر بصیر خان نے کووِڈ کیئر سینٹر ٹُکرو کا دورہ کیا اور کووِڈ مریضوں کے لئے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور اس کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے کئی جاری کاموں کا معائینہ بھی کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بونیار کے مزدور کی لنگیٹ میں موت
کشمیر
دفتری نظام کی مکمل ڈیجیٹل تبدیلی | 15 جون ڈیڈ لائن مقرر،سرکاری ای میل بنانے کی تاکید
کشمیر
کھیر بھوانی میلے کی تقریب | پہلا قافلہ تولہ مولہ پہنچ گیا | گاندربل میں انتظامیہ اور لوگوں کا پرتپاک استقبال
کشمیر
بانڈی پورہ میں تجاوزات کاشاخسانہ | 2کوہلوں کا وجود خطرے میں
کشمیر

Related

کشمیر

سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری مغل روڑ، سنتھن و مرگن ٹاپ سڑکیں ،لیہہ اور گریز شاہرائیں بند

May 31, 2025
کشمیر

فضائی حملوں سے بچنے کی’ شہری دفاعی مشق‘ دیر شام بلیک آوٹ ،تحفظاتی اور ہنگامی انتظامات کی جانچ

May 31, 2025
کشمیر

سندھ طاس آبی معاہدہ دہشت گردی بڑی رکاوٹ

May 31, 2025
کشمیر

کپوارہ میں ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 10,024مکانات تعمیر،1.29لا کھ پانی کے کنکشن فراہم

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?