جدہ //سعودی عرب میں طلبہ کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔وزارت تعلیم نے مملکت کے نجی و سرکاری اسکولز میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزارت نے اسکولز انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ’نتعلم یجذر’ سروس سے توکلنا ویب پر طلبہ اور اپنے عملے کا ہیلتھ اسٹیٹس یومیہ بنیادوں پر چیک کر سکتے ہیں۔وہ طلبہ جو صحت کے حوالے سے موبائل ہمراہ رکھنے کے متقاضی ہوں انہیں موبائل ساتھ لانے کی اجازت ہو گی لیکن ان کا موبائل اسکول انتظامیہ کے پاس رہے گا۔سعودی عرب میں بغیر اجازت کسی کی تصاویر یا ویڈیو بنانا جرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ انتباہ اسکولوں میں طلبہ موبائل فون کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا۔پبلک پراسیکیوشن کا کہان ہے کہ موبائل کا غلط استعمال، دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت، دوسروں کی تشہیر کرنا، انہیں نفسیاتی اور ذہنی اذیت ونقصان پہنچانا سائبر کرائم میں شمار ہے۔سرکاری و نجی اداروں، اسکولوں یا عوامی مقامات میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنا، دوسرے لوگوں کی تصویر یا ویڈیو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنا بھی جرم ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔