مینڈھر //کانگریس سنیئر لیڈر پروین سروس خان نے مینڈھر کے کیری کانگڑھ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے مقتول شہناز اختر کے والدین کیساتھ ملاقات کر کے یکجہتی کا اظہار کیا ۔کانگریس لیڈر نے اہل خانہ کیساتھ ملا قات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے قاتلوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور قانون پر اعتماد رکھنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے تاہم پولیس انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ میں ملوث مزید افراد کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے ۔غور طلب ہے کہ کیری کانگڑھ علاقہ کی رہائشی گور نمنٹ ٹیچر شہناز اختر کو اپنے ہی خاوند اور ساس نے قتل کر دیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ متاثرہ والدین و بچوں کو انصاف مل سکے ۔