راجوری //راجوری ضلع کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ میں تعمیراتی سرگرمیا ں جاری ہیں جبکہ سکول منتظمین کی محنت سے سٹاف ممبران کیلئے زیر تعمیر رہائشی کوارٹرز کی دو منزلہ عمارت پر لینٹر ڈال دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ 1کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت دونوں سرحدی اضلاع اپنی نوعیت کی پہلی ایسی عمارت بھی ہوگئی ۔سکول پرنسپل قیوم شاہ نے بتایا کہ پسماندہ علاقہ میں سکول کی عمارت کی قلت اور خستہ حالی کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی نظام متاثر ہورہا تھا تاہم اس سلسلہ میں انتظامیہ سے رجوع کیا گیا جس کے بعد عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں فنڈز کو منظوری دی گئی ۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سکول میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کیا ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں سکول کے کلاس روموں کی تعمیر بھی متوقعہ ہے ۔مقامی لوگوں نے سکول منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک لمبے انتظار کے بعد ان کے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔