پونچھ //فوج نے ضلع پونچھ کی لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی ضلع پونچھ میں ایل او سی پر جمعرات کی شام جنگجوؤں نے در اندازی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات فوجی جوانون نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کوشش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع کے بلنوئی حد متارکہ سے کی گئی۔ یہاں جاری ایک بیان میں فوج کے پی آر او نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ میں در اندزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہتھیاروں کیساتھ چار سے پانچ ملی ٹینٹوں نے حد متارکہ عبور کر کے جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ اندھیر ے اور دھند کا فائدہ اٹھا نے کی کوشش کررہے تھے تاہم اس دوران تعینات فوجی اہلکاروں نے کارروائی کی وجہ سے طرفین کے مابین فائر نگ کا تبادلہ ہوا اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فوج نے علاقہ میں بڑی پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔
حد متارکہ پر فوجی اہلکار لقمہ اجل
رمیش کیسر
نوشہرہ //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں حد متارکہ پر تعینات ایک فوجی اہلکارکی حر کت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقعہ ہو گئی ۔فوجی اہلکار کی شناخت مدراس ریجمنٹ کا حوالدار جی لکھ پتی کے طورپر ہوئی ہے جو کہ سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقہ میں سرحدی چوکی پر تعینات تھا ۔سرکار ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران بیہوش ہو گیا جس کو دیگر اہلکاروں نے نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر کے اس کا طبی معائینہ کروایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں قانونی لورزامات مکمل کئے گئے ہیں ۔