بارہمولہ//بارہمولہ ،ہندوارہ شاہراہ پرواقع لڈورہ رفیع آبادمیں اتوارکی صبح نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک پنچ کی لاش نزدیکی کھیل میدان میں پائی گئی ۔ اتوارکی صبح کچھ لوگوںنے لڈورہ کے کھیل میدان میں لاش دیکھی جس کے بعدپولیس کو مطلع کیا گیا۔پولیس ٹیم فوری طور پروہاں پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لے لیا ۔بعدازاں اس کی شناخت نیشنل کانفرنس سے وابستہ مقامی پنچ معراج الدین میرولدمحمدامین میر کے بطورہوئی ۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا اور ضروری طبی وقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی۔پولیس نے ابتدائی طورپرسی آر پی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔