گاندربل//گاندربل کے علاقہ وائل وڈر میں معروف صوفی بزرگ میر محمد عالم کا سالانہ عرس اتوار خانقاہ عالیہ نقشبندیہ میں عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر دینی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوںنے شرکت کی۔اس موقع پردودورد اذکار اور خصوصی دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ مہاراشٹر سے متعدد علما اور زائرین نے اس عرس میں شرکت کی۔اس موقع پر عقیدت مندوں نے بتایاکہ میر محمد عالم نقشبندی کی وفات1988میں ہوئی تھی تب سے لیکر آج تک مسلسل عرس نہایت عقیدت اور احترام سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ادھر صوفی بزرگ سید محمد اسکندر اندرابی کا عرس7ستمبر بروز منگلوار کو ترچھل پلوامہ میں منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں بعد نماز عصر ختمات کی مجلس منعقد ہورہی ہے جس کے بعد روایتی لنگر کا اہتمام ہوگا۔ حقانی ٹرسٹ نے عرس پر ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے۔