سرینگر//لیفٹنٹ گورنرانتظامیہ نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں تعینات25سینئر اسسٹنٹوں اور6جونیئر اسسٹنٹوں کو جموں کشمیر سیکرٹریٹ اسسٹنٹ ٹریننگ کورس میں شمولیت کرنے کو منظوری دی ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے، ’’25سینئر اسسٹنٹوں اور 06 جونیئر اسسٹنٹوںکو جے اینڈ کے سیکریٹریٹ اسسٹنٹ تربیتی کورس کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ، سری نگر میں 6ستمبرسے دو ماہ کی مدت تک تربیت حاصل کرنے کی منظوری دی جاتی ہے‘‘۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں تمام تربیت حاصل کرنے والے امیدوار ڈائریکٹر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی مشاورت سے اپنے دفاتر میں وقفے وقفے سے جزوی طور پر حاضر ہوں گے۔ڈائریکٹر ، صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ صرف ایسے عہدیداروں کو فارغ کیا جائے جو تربیت کیلئے مطلوبہ معیار کو پورا کرتے ہوں جو 2021 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 318-JK (GAD) محررہ8اپریل2021 کو جاری کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تربیت حاصل کرنے والوں کی تنخواہ بدستور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی حاضری سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر واگزار کی جائے گی۔ان سینئر اسسٹنٹوں میں منظورہ حامد ، محمد ایوب ٹھوکر ،عرفان اختر،غلام رسول وانی، جاوید رسول، جمیرہ رحیم، سنوبر امین،شگفتہ شاہین، سید فرحانہ، شائستہ مشتاق، فاطمہ حسن، شبو راشد، شاہینہ نازین، عنایت اللہ خان،اعجاز احمد میر ، تسینہ خان، مختار احمد ٹھوکر، محمد فاروق راتھر، اعجاز احمد شاہ،زاہد اقبال،جاوید احمد ہمدانی، شازیہ نذیر، رؤف احمد بالا، محمد امین نجاراور اشفاق احمد ڈار شامل ہے۔فہرست میں جو6 جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں ان میںعبدالمنان شگو ، ریاض احمد میر، آفاق احمد بابا، نیاز احمد قادری، مختار احمداور گلشن آرا شامل ہیں۔