پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میںآئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کسی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہ ہوا ہواس دوران کئی قیمتی جانیں ان حادثات میں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ کئی نوجوان اپاہج ہوکر ہمیشہ کے لئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لئے ایس ایس پی ٹریفک رورل جموں موہن لال کیتھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی راجوری پونچھ آفتاب بخاری کی سربراہی میں مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے۔اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے سماجی کارکن محمد امین نے کہا کہ ڈرائیور تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کو اپنا حق سمجھتے ہیں سڑک کو اپنی ملکیت سمجھ کر کسی بھی آنے والے پیدل یا موٹرسائیکل سوار کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا جوکہ بالکل غلط ہے تیزرفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کے باعث نجانے کتنے حادثات رونما ہوجاتے ہیںجوکہ جانوں کے ضائع ہونے کا باعث بنتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس تو اپنا کام کرتی ہے لیکن جب تک والدین ، ڈرئیور اور ٹرانسپوٹر پویس کا تعاون نہ کریں گے تب تک ٹریفک نظام میں سدھار ممکن نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کوبغیر لائسنس، بغیرہیلمٹ،بغیرتربیت کے سڑکوں پر آنے سے منع کرکے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ ٹریفک انسپکٹر شوکت امین خان کی قیادت میں پیر کے روز مختلف مقامات پر ناکے لگاکر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے اور کئی گاڑیاں بھی ضبط کی۔اس دوران پولیس نے شہریوں میں شعور وآگہی کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق معلومات فراہم کیں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی شہریوں کوہدایت کی تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔