پونچھ//پونچھ کے محلہ آزاد میں پانی کی موٹرپچھلے تین روز سے خراب تھی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اس دوران مقامی لوگوں کا ایک وفد ایکس این این محکمہ جل شکتی سے ملا اور ان سے موٹر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔شہریوں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے ایگز یکٹو انجینئر راجیش سیٹھی نے آفیسران و ملازمین کو جلدازجلد خراب مشینری کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا۔اگر چہ اس دوران وفد میں شامل اراکین نے کچھ ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی غفلت کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے تاہم آفیسر موصوف نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کا سمجھتے ہوئے تمام مطالبات کو وقت پر ہی پورا کیا جائے گا ۔موٹر کی تبدیلی کے بعد عام لوگوں نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔