کشتواڑ // اکھیل بھارتیہ ودھارتی پرشد (اے بی وی پی) کی کشتواڑ اکائی نے ضلع میں ایک کینڈل مارچ نکالا جس میں انہوں نے حالیہ ہلاکتوں کی مذمت کی ۔کشتواڑ کے کلید چوک سے شہیدی چوک تک نکالے گئے اس کینڈل مارچ میں کارکنان کی ایک بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے جو انسانیت کے خلاف ہے ۔احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی گڑی میں اے بی وی پی کشتواڑ تمام سوگوارخاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور اس میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دیں تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی گنونی حرکت نہ کر سکے ۔شیوم شرما سکرٹیری اے بی وی پی کشتواڑ ، امیشا بھنڈاری گرلز انچارج اے بی وی پی اور کئی دیگر طالب علم کارکن موم بتی مارچ میں شامل رہے اور ہلاک ہوئے افراد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔