جموں// آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمز) جموں وجے پور (ضلع سانبہ) میں تعمیر کے حوالے سے 35 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔وقاری ہسپتال ستمبر 2023 تک مکمل ہونا تھا۔تاہم ڈاکٹر شکتی گپتا نے ایمز جموں کے پہلے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایمز جموں کے پروجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ یعنی دسمبر 2022 کو آگے بڑھا دیا اور تعمیراتی مقام پر کام کرنے والے افرادی قوت میں اضافہ کیا ۔ابتدائی طور پر 700 مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے تاہم ان کی تعدادبتدریج 2500 تک بڑھا دی گئی تاکہ 35 ٹاورز کی تعمیر بیک وقت شروع کی جائے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے دوبارہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ہے اور مزدوروں کی تعداد 4000 تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ تعمیراتی کام تیز ہو۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں بغیر کسی وقفے کے 24/7 کام زوروں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے 9 ماہ کی ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مزید کہا کہ 35 ٹاورز کی تعمیر میں تعلیمی عمارتیں ، ہسپتال ، کینٹین وغیرہ شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ: "ہم نے 27 ، 28 اور 29 اکتوبر کو جموں میں ایمز وجئے پور (جموں) کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ بھی شیڈول کی ہے۔"ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت ایمز جموں کے 50 طلباء کا پہلا بیچ جو ایمز رشی کیش میں ایم بی بی ایس کر رہے ہیں اور ان کے ایم بی بی ایس اس سال دسمبر میں مکمل ہوں گے۔عہدیدار نے کہا کہ "62 طالب علموں کی دوسری کھیپ شاید 15 نومبر 2022 تک ایمز جموں میں داخلہ لے گی۔"دریں اثنا ، عہدیدار نے کہا کہ فیکلٹی ممبروں کی بھرتی پائپ لائن میں ہے اور امید ہے کہ ایمز دہلی ڈاکٹروں ، نرسوں ، انتظامی عملے اور دیگر کے لیے کئی دنوں کے اندر نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ایمز جموں اس وقت میڈیکل کالج ، جمو ںبخشی نگرکے گیسٹ ہاؤس سے کام کر رہا ہے۔