وی ڈی سی ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے :منجیت سنگھ
جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح فورسز کے ہمراہ سرحدوں کا دفاع کرنے والے گاوں دفاعی کمیٹیوں کے ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے۔ ضلع سانبہ کے بلاک راجپورہ میں وی ڈی سی ممبران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ یہ وی ڈی سی ممبران پچھلے اٹھارہ برس سے سانبہ میں مسلح جنگجوو¿ں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں لیکن حکومت نے اِن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیاگیا جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ سانبہ اور جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں بہادر و ی ڈی سی ممبران کی تنخواہ متعین کی جائے تاکہ یہ قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران بی ایس ایف، بارڈر پولیس اور ضلع پولیس کے ساتھ مشکل گھڑی میں انتھک کام کر رہے ہیں۔ وہ تربیت یافتہ ہیں اور سرحدی گاو¿ں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وی ڈی سی ممبران نے ایک میمورنڈم منجیت سنگھ کو پیش کیا اور یہ معاملہ موصوف نے ایس ایس پی سانبہ کی نوٹس میں لایا۔ ایس ایس پی سانبہ نے یقین دلایاکہ اُن کی تنخواہیں واگذار کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔
کویڈ 19-
ڈوڈہ میں 2 نئے مثبت معاملات درج
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے سنیچر کو کورونا وائرس کے صرف 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 1 مریض صحتیاب ہوا ہے۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 22 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7668 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کوو¿ڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے کے تحت سو فیصد ویکسین لگائے گئے ہیں۔ ضلع میں 432871 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کو¿و¿ڈ کی دوسری خوراک لینے کی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آپ کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا تعزیتی اجلاس
بانہال// آل جموں و کشمیر لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے ضلع صدر نیاز احمد راہی کی صدرات میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے ملازم فاروق احمد بٹ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اپنے ایک بیان میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ نے کہا ہے کہ مرحوم فاروق احمد ایک نیک سیرت ملنسار اور اعلی اخلاق کا مالک تھا اوران کی موت سے پوری فیڈریشن اور ان کے محکمہ میں ساتھی ملازمین سکتے کے عالم میں ہیں۔ تعزیتی اجلاس میں انہوں نے مرحوم ساتھی کی موت پر پورے کنبے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ اجلاس میں بزرگ رہنما غلام حسن پانپوری ، شکیل احمد دیو ، گوپال سنگھ ، فاروق بٹ ، عبدالمجید شاہ ، ٹریڈ یونین کے ضلع صدر کشتواڑ نعیم آہنگر ، سرشٹا دیوی ، کملیش دیوی اور ریشپال سنگھ نے شرکت کی۔