سرینگر//محکمہ خزانہ نے مالی سال 2022-23 کے سالانہ بجٹ کے کلیدی ترجیحات کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ مالی سال2022-23کے سالانہ بجٹ کی تیاری کی مشق شروع کرنے کے بعد ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اہم ترجیحات کے بارے میں تفصیلات پیش کریں۔محکمہ خزانہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر (بجٹ) کی طرف سے 2022-23کے سالانہ بجٹ کی اہم ترجیحات کے بارے میں محکموں کومکتوب روانہ کئے گئے ہیں۔مکتوب میں کہا گیا ہے’’جیسا کہ پہلے ہی اطلاع دی گئی ہے، محکمہ خزانہ نے اس ماہ کے پہلے ہفتے سے 2022-23کے لیے بجٹ بنانے کا عمل شروع کیا ہے۔مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام محکموں کا 2022-23 کا تیسرا بجٹ ہوگا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا کیونکہ جموں و کشمیر اس وقت منتخب حکومت کے بغیر ہے۔