رِیاسی//مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی ، فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز پرہلاد سنگھ پٹیل نے ریاسی کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہترین کوششیں کر رہی ہے کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقوں تک بلا اِمتیاز پہنچیں اور فوری عوامی ترسیلی نظام کو یقینی بنایا جائے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ علاقے کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سرکاری سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور عوام سے براہ ِ راست ردِّعمل حاصل کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت سکیم غریب لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے وزیر اعظم کی پہل ہے تاکہ کوئی غریب مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔وزیر مملکت موصوف نے کہا ،’’ علاقوں کی مساوری ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزیدکہا،‘‘ رشوت خوری سے پاک حکومت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور زیادہ تر سکیموں میں ڈی بی ٹی اس بات کا ثبوت ہے۔‘‘بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے تھنہ پال فِش فارم کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلع رِیاسی کے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے مختلف محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور یہ شعبہ معیشت اور روزگار پیدا کرنے میں بڑا حصہ دار ہے ۔مرکزی وزیر موصوف اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی وزراء گائوں کا دورہ کر کے بات چیت کر رہے ہیں اور ان کے مسائل جائزہ لے رہے ہیں اور سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں رائے حاصل کر رہے ہیں۔بعد ازاں ضلع اِنتظامیہ کی طر ف ایک ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مسکان چیئر ٹیبل ٹرسٹ کٹرہ نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائیر سکینڈری سکول کی جانب سے ڈانس پرفارمنس ، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ آنگن واڑی ورکروں نے پوشن ابھیان گیت، ابھینو کلامنچ نے بیداری سکٹ پیش کیا اور پرزنٹیشن کانونٹ ہائی سکول ریاسی نے ڈانس میشپ پیش کیا ۔عوامی رَسائی پروگرام ڈی ڈی سی چیئرمین ریاسی صراف سنگھ ناگ، اے ڈی ڈی ڈی سی جیوتی سلاتھیہ ، اے ڈی سی عبدالستار ، سی پی او ، پی او آئی سی ڈی ایس اور متعلقہ محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔
مہاراجہ ہری سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا
جموں//جموں و کشمیر کے یوم الحاق پر مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے بی جے پی ہیڈ کوارٹرتریکوٹہ نگرجموں میں مہاراج ہری سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔پرہلاد پٹیل نے عظیم مہاراجہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ کے کام صرف ریاست جموں و کشمیر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ان کے کام ہندوستان کی میراث کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی مساوات، پرائمری تعلیم اور دیگر اصلاحات کے بارے میں مہاراجہ کے خیالات وقت سے پہلے کے تھے اور ساتھ ہی انگریزوں کی حکومت کی مخالفت میں بھی ان کی خدمات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بڑی نسلیں حقائق اور دی گئی قربانیوں سے واقف ہیں لیکن یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس وراثت اور تاریخ کو نوجوان نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ بھی ہماری قابل فخر تاریخ اور ثقافت سے آگاہ ہوں۔