مینڈھر //پہاڑی لیڈران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی قبائل کی امیدیں اب مرکزی حکومت سے وابستہ ہیں ۔مینڈھر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہاڑی لیڈران نے کہاکہ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کے دورے کے دوران پہاڑی قبائل کی پریشانیوں کی جانب بھی توجہ دی ہے جس کیلئے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایڈوکیٹ محمود خان نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ نے پہاڑیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی پریشانیوں کیساتھ ساتھ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے گا تاہم اب جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قبائل کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔لیڈران نے کہاکہ بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور سنیئر لیڈر وبود گپتا کیساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران پہاڑ ی قبائل کی فلاح وبہبود اور ان کی مانگ پوری کرنے کیلئے ایک اہم رول ادا کررہے ہیں ۔اس موقعہ پر یوتھ لیڈر ظہیر خان ،بلرام شرما ،خورشید احمد ،حاجی محمد فاروق ،ائوم پرکاش ،نیاز خان سرپنچ و دیگران بھی موجود تھے ۔