منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے سرحدی گاﺅں سروالہ میں قائم کردہ سروالہ تا راجدھانی لفٹ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے میکینکل شعبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی دیہات میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہوئی ہے لیکن ملازمین کی جانب سے اس کو بحال کرنے و مشینری میں آئی تکنیکی خرابی کو دور کرنے میں کوئی دالچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ و مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے 2پنچایتوں میں درجنوں کنبے پانی کی شدید قلت سے پریشان ہو گئے ہیں ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ پانی سپلائی بند ہونے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک سپلائی کو بحال نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں ہورہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پانی سپلائی بحال کرنے کےساتھ ساتھ لاپرواہ ملازمین کو جلدازجلد تبدیل کیا جائے ۔